وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ کی منسوخی کے اپنے فیصلے کو صحیح قرار دیتے
ہوئے آج کہا کہ صاف ہندوستان کی طرح ہی ملک کی معیشت کو بھی صاف ستھرا
بنانے کی یہ ایک بڑی مہم ہے جسے صحیح وقت پر شروع کی گئی ہے۔مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدر کے خطاب پر لوک سبھا
میں
شکریہ کی تجویز پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے کوئی
بھی انکار نہیں کر سکتا کہ ملک میں نقدی کی لین دین کی وجہ سے کالے دھن کی
ایک متوازی معیشت پھل پھول چکی تھی۔اس کامکڑ جال ایسا تھا کہ وسائل کی کمی نہ ہونے کے باوجود غریبوں کو ان کا حق نہیں مل رہا تھا۔